چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر عشائیہ کا اہتمام
چیف جسٹس کےاعزازمیں سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کاعشائیہ24اکتوبرکوہوگا
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 25 اکتوبر کو ریٹائر ہونے جارہے ہیں ۔
اس معاملے کے پیش نظر ان کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا عشائیہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔
،جس کیلئے ایڈیشنل رجسٹرار نے سیکریٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو خط بھیج دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےسپریم کورٹ بارکی دعوت قبول کرلی ہے۔
، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن نے10اکتوبرکوعشائیہ کیلئےخط لکھاتھا۔
خط کے متن میں چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کا شکریہ ادا کیا ہے۔
، ریٹائرمنٹ کافل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبرکوہے،عشائیہ 24 اکتوبرکورکھاجائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں