پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے
بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت پر انگلش بورڈ کے چیف کا مؤقف سامنے آگیا۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھومسن کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں۔
بھارت کے پاکستان نہ آنے پر متبادل موجود ہیں مگر بھارت کے بغیر ایونٹ ممکن نہیں۔
رچرڈ تھومسن نے کہا کہ براڈکاسٹ حقوق کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔
تاحال ایونٹ میں چند ماہ باقی ہیں، امید ہے پاکستان اور بھارت اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔
ایونٹ کے مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی۔
اور آئی سی سی کا اس ٹورنامنٹ کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ ابھی تک تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہورہی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں