چیمپئنز ٹرافی میں بھارت سمیت تمام ٹیمیں حصہ لیں گی”: “محسن نقوی کا بیان
بھارت کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان آنا چاہیے، چیئرمین پی سی بی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں منعقد ہوگی۔
اور روایتی حریف بھارت سمیت تمام ٹیمیں ٹورنامٹ میں حصہ لیں گی۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور ٹورنا منٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
میچز لاہور ،کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے جولائی 2008 کے بعد سے دونوں ملکوں کے کشیدہ سیاسی تعلقات کے باعث اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجی۔
بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آنا چاہیے۔
مجھے نہیں لگتا کہ وہ دورہ منسوخ یا ملتوی کریں گے اور ہم پراعتماد ہیں۔
ہم تمام ٹیموں کے ساتھ پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کریں گے۔
انہوں نے مزیدکہا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں اور شیڈول کے مطابق تیاریاں جاری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں