“گیری کرسٹن پی سی بی کو بلیک میل کرنے کی خبریں، حقیقت کیا ہے؟”

“قومی ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن اور پی سی بی میں کشیدگی: بلیک میل کا الزام”

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن پی سی بی کو بلیک میل کرنے لگ گئے
قومی وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کو بلیک میل کرنے لگ گئے۔
قومی وائٹ بال ٹیم کے کوچ گیری کرسٹن کی من مانیاں پی سی بی حکام کے ساتھ اختلافات کا باعث بن گئی ہیں۔
کرسٹن کے قومی سلیکشن میں سنٹرل کنٹریکٹس کی کیٹگریز اور اسپورٹ اسٹاف میں اپنے پسندیدہ افراد کو شامل کرنے کے زور دینے پر اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گیری کرسٹن نے اپنے معاہدے کے مطابق پاکستان میں موجودگی سے بھی انکار کردیا ہے۔
انہوں نے کسی بھی سیریز یا ٹوور سے ایک ہفتہ قبل پاکستان ٹیم کا کیمپ جوائن کرنے کا کہا ۔
حالانکہ معاہدہ کے مطابق انہیں سال میں ایک مہینہ چھٹیوں کی اجازت تھی اور گیارہ ماہ قومی ٹیم کی سپر ویژن کرنا تھی۔
پی سی بی نے اپنے موقف پر قائم رہتے ہوئے گیری کرسٹن کی دھمکیوں میں نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حکام اس بات پر ڈٹ گئے ہیں کہ جو فیصلہ کرنا وہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں