ہیری بروک کا ملتان ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ: مسلسل 4 سنچریاں

ملتان ٹیسٹ: ہیری بروک نے تاریخ رقم کر دی، 4 سنچریاں پاکستان میں

ہیری بروک نے ملتان ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا
انگلش کرکٹ ٹیم کے بیٹر ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
انگلش بیٹر ہیری بروک پاکستان میں کھیلے جانے والے لگاتار 4 ٹیسٹ میچز میں سنچری سکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بروک نے 2022 میں دورہ پاکستان کے دوران 3 سنچریاں بنائی تھیں۔
ملتان ٹیسٹ کے دوران چوتھی سنچری بنا کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کیا۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا، سابق ساؤتھ افریقی کھلاڑی جیک کیلس، آسٹریلوی کرکرٹ ڈیوڈ وارنر اور کیویز کھلاڑی کین ولیمسن نے پاکستان کے خلاف مسلسل چار ٹیسٹ سنچریز اسکور کر رکھی ہیں۔
تاہم ہیری بروک پاکستان کی سرزمین پر یہ کارنامہ انجام دینے والے واحد کھلاڑی ہیں۔
یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے دوران ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف 322 گیندوں پر 317 رنز کی اننگ کھیلی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں