شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو اپنی اتھارٹی منوانے کا وقت آ گیا

شاہد آفریدی کا آئی سی سی کو پیغام: اتھارٹی منوانے کا وقت آ چکا ہے

آئی سی سی کو اپنی اتھارٹی منوانے کا وقت آ گیا: شاہد آفریدی
سابق کپتان شاہد آفریدی نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر د عمل جاری کر دیاہے۔
جس میں ان کا کہناتھا کہ میں ہائبرڈ ماڈل کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ کے موقف کی مکمل حمایت کرتاہوں ۔
شاہد آفریدی کا ایکس پر جاری پیغام میں کہناتھا کہ بی سی سی آئی نے کھیل میں سیاست شامل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کو خطرے میں ڈال دیا۔
ہائبرڈ ماڈل کے خلاف پی سی بی کے موقف کی حمایت کرتا ہوں۔
پاکستان نے سیکیورٹی خدشات کے باوجود بھارت کے پانچ دورے کیے ہیں۔
26/11 کے بعد بھی پاکستان نے بھارت کے ساتھ دوطرفہ سیریز کھیلی۔
آئی سی سی اور اس کے بورڈ کو غیرجانبداری اور انصاف کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
آئی سی سی کو اپنی اتھارٹی منوانے کا وقت آ گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں