مریم نواز کی جانب سے آزادی صحافت پر زور: صحافیوں کا اہم کردار
صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں:مریم نواز
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ حق سچ کی آواز اٹھانے والےصحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے ۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر ، فلسطین سمیت ہر ملک میں صحافیوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔
احساس ذمہ داری کے ساتھ آزادی صحافت جمہوریت کی اساس ہے۔
مضبوط جمہوری معاشرے کے لیے آزاد صحافت کا ہونا نہایت ضروری ہے، صحافی معاشرتی انصاف کے محافظ اور عوام کی آواز ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ظلم، ناانصافی اور جھوٹ کو بے نقاب کرنے والے صحافی قابل تحسین ہیں۔
بحیثیت وزیر اعلیٰ آزادی صحافت کے تحفظ کی ضامن وداعی ہوں، صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدام حکومت کا فرض ہے۔
انہوں نے کہا کہ بے گھر صحافیوں کے لئے اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
سچ اور حق کی راہ پر چلنے والے زمہ دار اور باوقار صحافیوں کے ساتھ ہیں اور ان کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں