“مریم اورنگزیب کا احتجاج پر بیان: دھرنا اپنے صوبے میں دینے کی تجویز”
احتجاج، دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں: مریم اورنگزیب
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ احتجاج اور دھرنا دینا ہے تو اپنے صوبے میں دیں،۔
ایک صوبے کی انتظامیہ کو دوسرے صوبے کی انتظامیہ سے نہ لڑائیں ۔
ایک پریس کانفرنس میں تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا یہ نند اور بھاوج کی لڑائی ہے جس کو احتجاج بنا دیا ہے۔
یہ کیا بات ہے کہ میرے لیڈر کو چھوڑ دو، ان کی بہن کہتی تھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے الٹی میٹم دیدیا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ لوگوں میں گھر کے فساد کی تیاری کیلئے 80 کروڑ بانٹا گیا ہے،۔
بنی گالہ والے کہہ رہے ہیں چڑھ دوڑو، ورنہ ٹکٹ نہیں ملے گی، آپس میں بیٹھ کر بات کر لیں کہ کونسا حصہ کس کا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں