“وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے”
اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کر چکا ، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل جارحیت کی تمام حدیں پار کر چکا ہے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عرب اسلامک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کانفرنس کے انعقاد کے لیے سعودی قیادت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے عرب اسلامک اجلاس میں اپنے خطاب کا آغاز قرآن پاک کی آیت مبارکہ سے کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں افراد شہید اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
بھوک،افلاس اورقحط نےغزہ میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
غزہ سے متعلق عالمی عدالت انصاف ن ےبھی فیصلہ دیا ہے۔
اسرائیل کے ہاتھوں عالمی قوانین اور اقدار کی پامالیاں جاری ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی وقت کی ضرورت ہے۔
عالمی عدالتی انصاف کے فیصلے پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں