“روسی سفیر ایلبرٹ خورے کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں”

“روسی سفیر ایلبرٹ خورے کی پاکستان اور فلسطین کے حوالے سے اہم بات چیت”

ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں : روسی سفیر
روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کردی۔
کراچی کونسل آن فارن ریلیشنس اور حکومت سندھ کے انویسٹمنٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔
جس میں روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر خطے کی کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے روسی سفیر نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں ایک سال سے کشیدگی جاری ہے۔
ہم اسرائیل فلسطین میں امن کے خواہاں ہیں ، وہ فلسطین کی ایک آزاد ریاست بننے کی حمایت کرتے ہیں جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہو۔
دوسری جانب روسی سفیر ایلبرٹ خورے نے کہا کہ روس پاکستان کی برکس میں شمولیت کی خواہش کی حمایت کرتا ہے۔
اور پاکستان یوکرین کے معاملے پر مغرب کے پریشر میں نہیں آیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں