“فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ”
زہریلی گیسوں کا اخراج روکنے کیلئے اسلام آباد میں دفعہ 144 کا نافذ کر دی گئی
ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دار الحکومت میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے اہم فیصلہ کرتے ہوئے زہریلی گیسوں کے اخراج کو روکنے کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا ۔
دفعہ 144 کے تحت گاڑیوں، فیکٹریوں، اینٹوں کے بھٹوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج ،کوڑا اور فصلیں جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد کی جانب سے احکامات جاری کر کیئے گئے ۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ضلعی انتطامیہ کے احکامات کا اطلاق فوری طورپر آئندہ 2 ماہ کیلئےہو گا۔
ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے اسلام آباد میں بھی نومبر سے فروری تک اسموگ کا خدشہ ظاہر کیا تھا
، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نےاحتیاطی تدابیر کرنےکیلئے آج ہی ڈی سی اسلام آباد کو خط لکھا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں