اسلام آباد میں فساد کا خاتمہ: وزیراعظم نے امن کی بحالی پر اظہار خیال کیا
اسلام آباد میں فساد کا احسن طریقے سے خاتمہ کیا گیا: وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ ایک شخص اپنی ذات کے لیے پاکستان قربان کرنے پر تلاہوا ہے۔
پاکستان کو کسی صورت قربان نہیں کرنے دیں گے،اُس ہاتھ کوتوڑدیں گے جو پاکستان کوقربان کرناچاہتا ہے، ۔
عدالتیں 9مئی کے مجرمان کو بروقت سزائیں دیتیں تویہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔
وزیراعظم شہبا ز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
جس دوران پی ٹی آئی کے احتجاج اور وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ کل اسلام آباد میں فساد کا احسن طریقے سے خاتمہ کیا گیا۔
احتجاج کےباعث کئی دن سےکاروبارنہ ہونےکےبرابرتھا، اور معمولات زندگی معطل ہوچکے تھے۔
دیہاڑی دار مزدور اور صنعتکار پریشان تھے،اسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا،۔
اسٹاک مارکیٹ 99 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلی گئی تھی، صرف ایک دن فساد کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ نے غوطہ کھایا۔
،احتجاج سےملک بھرکی معیشت کانقصان ہوا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں