اسموگ سے اموات کا خدشہ: احسن اقبال کا خطرناک انکشاف، 2 لاکھ 50 ہزار قبل از وقت اموات کا خدشہ

احسن اقبال نے اسموگ کو سنگین خطرہ قرار دے دیا، 2 لاکھ 50 ہزار اموات کا خدشہ

اسموگ سے ڈھائی لاکھ اموات کا خدشہ ہے، احسن اقبال
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے اسموگ کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے 2 لاکھ 50 ہزار قبل از وقت اموات کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور ملتان میں خاص طور پر اسموگ کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔
، صوبائی دارالحکومت کئی روز سے دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے۔
آج رات 9 بجے بھی لاہور اور ملتان کا ایئر کوالٹی انڈیکس بالترتیب 788 اور 698 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
، جس کے صحت پر انتہائی مضراثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں اسموگ اور فضائی آلودگی کے حوالے سے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ ہمارا خود کا پیدا کردہ ہے۔
، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں