حکومت کا اضافی بجلی استعمال پر 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

وزارت توانائی کا سردیوں میں اضافی بجلی استعمال پر 26 روپے فی یونٹ ریلیف دینے کا فیصلہ

حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر فی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دینے کا اعلان
وزارت توانائی نے بجلی سہولت پیکج کا اعلان کر دیاہے۔
جس کے تحت سردیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی بجلی استعمال کرنے پر بجلی کے فی یونٹ پر 26 روپے تک ریلیف دیا جائے گا۔
پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائے گا۔
بجلی سہولت پیکج کا اطلاق دسمبر2024 سےفروری 2025 تک ہوگا ،۔
گھریلو صارفین کیلئے موجودہ بجلی کے نرخ 37.49 سے 52.07 فی یونٹ ہیں۔
پیکج کے تحت اضافی استعمال پرنئی قیمت 26.07 فی یونٹ ہوگی۔
، گھریلو صارفین کوفی یونٹ 11.42 سے 26 روپےتک کی بچت ہوگی۔
، صعنتوں کیلئے بجلی کی نرخ 31.79 سے 41.12 روپےفی یونٹ تک ہے ، ۔
پیکج کے تحت اضافی استعمال پرنئی قیمت 26.07 فی یونٹ مقررکی گئی ہے۔
پیکج سےصنعتی صارفین کوفی یونٹ 5.72 سے 15.05روپےتک کی بچت ہوگی۔
کمرشل صارفین کیلئےموجودہ نرخ 39.53 سے 48.78 فی یونٹ ہے۔
پیکج کےتحت اضافی بجلی 26.07 فی یونٹ میں فراہم کی جائےگی۔
کمرشل صارفین کوفی یونٹ 13.46 سے 22.71 روپےتک کی بچت ہوگی۔
بجلی سہولت پیکج کا اطلاق گھریلو،کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئےہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں