ممبئی پولیس نے بابا صدیقی قتل کیس کے ملزم شیو کمار کو گرفتار کر لیا
بابا صدیقی کو قتل کرنے والا شوٹر گرفتار، دوران تفتیش اہم انکشاف
ممبئی پولیس نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے سابق وزیر مرحوم بابا صدیقی کو قتل کرنے والے ملزم شیو کمار کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کی جانب سے بابا صدیقی قتل کیس کے مرکزی ملزم شیو کمار کو نیپال فرار ہونے کی کوشش کے دوران اترپردیش سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
مقامی حکام کے مطابق شیو کمار کو یوپی اسپیشل ٹاسک فورس ( ایس ٹی ایف ) اور ممبئی کرائم برانچ کے مشترکہ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔
ملزم شیو کمار نے مرحوم بابا صدیقی پر چھ گولیاں برسائی تھیں جن میں سے تین ان کو لگی تھیں اور ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق بابا صدیقی کے قتل میں کل تین شوٹر ملوث تھے اور سب کو اب گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جبکہ شیو کمار اب تک کیس میں گرفتار ہونے والے 23 ویں ملزم بن گئے ہیں۔
انہوں نے تفتیش کے دوران لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں