شرجیل انعام میمن کا الزام: بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہیں
بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہے، شرجیل میمن
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پاکستان میں اسرائیل کا اثاثہ ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ارکان کانگریس سے بائیڈن کو خط کس نے لکھوایا۔
مقصد کیا ہے یہ سب کو پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کیا امریکی ارکان کانگریس نے فلسطین اور کشمیر کی صورتحال پر کبھی خط لکھا؟ ۔
امریکا میں لابسٹ کو ہائر کیا گیا ہے تاکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے دباؤ ڈالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خط وہ لکھوارہے ہیں جن کا ایجنڈا ہمیشہ پاکستان کو نقصان پہنچانا ہے۔
، امریکی ارکان کانگریس سے خط لکھوانا گولڈ اسمتھ فیمل کی ہی کارستانی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک کے وقت پی ٹی آئی کہتی تھی ہم غلام نہیں،۔
پی ٹی آئی نے امریکا پر ہی اپنی حکومت گرانے کی سازش کا الزام لگایا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں