احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار حکومت کے پاس نہیں

احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کے حوالے سے حکومت کے اختیارات پر وضاحت دی

بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں۔
ایسا کوئی فرد نہیں جو آئین و قانون سے ہٹ کر معافی دے سکے۔
لاہورمیں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک بند ہوگا۔
ملک کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیرہوجاتے ہیں۔
لوگوں کی جان و مال اورغیرملکی سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی۔
اس طرح کے احتجاج اوردھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا،۔
جھوٹ اورانتشارپھیلانے کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔
سیاسی جماعت پاکستان میں انتشار، افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں