“بجلی خریداری اور فروخت میں 1075 ارب کا شارٹ فال، گردشی قرضے میں کمی کے اقدامات”
بجلی خریداری اور فروخت میں 1075 ارب کا شارٹ فال
اسلام آباد:بجلی کی خریداری اور فروخت میں 1075 ارب روپے سے زائد شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال بجلی صارفین سے ریبیسنگ سے 275 ارب روپے وصول کیے جائیں گے۔
گردشی قرضہ میں کمی کیلئے 228 ارب روپے کی ایڈیشنل سبسڈی فراہم کی جائے گی۔
تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات نیپرا ٹارگٹ 11.4 فیصد کی نسبت 18.3 فیصد ہونے کا بھی انکشاف ہوا ۔
جبکہ آئی ایم ایف سے ریبیسنگ بروقت کرانے کی یقین دہانی اور سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان پر بات جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینمجٹ پلان کی وفاقی کابینہ اور آئی ایم ایف سے منظوری لی جائے گی۔
ڈسکوز کے نقصانات کو کم کر کے 66 ارب روپے کی ریکوریاں بہتر کی جائیں گی۔
358 ارب مختص سبسڈی میں سے آئی پی پیز اور گورنمنٹ پاور پلانٹس کو دیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں