حکومت کی بجلی چوری مہم: 130 ارب روپے کی وصولیاں اور 86 ہزار سے زائد گرفتاریاں
بجلی چوری مہم کے ذریعے 130 ارب روپے کی وصولیاں
معیشت کی بحالی اور بجلی کے بحران کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ۔
اینٹی پاور تھیفٹ مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے لگے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ستمبر 2023 میں شروع ہونے والی اس مہم کے ذریعے ملک بھر سے 130 ارب روپے سے زائد کی وصولیاں کی گئی ہیں،۔
جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بجلی چوری میں ملوث 86 ہزار 888 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔
گزشتہ ہفتے کے دوران کیے گئے حالیہ اقدامات میں حکام نے بجلی چوروں سے 2.03 ارب روپے وصول کیے۔
، اور اس کارروائی میں 244 افراد کو بجلی چوری میں ملوث ہونے پر گرفتار کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں