توشہ خانہ ٹوکیس: بشریٰ بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

بشریٰ بی بی کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا فیصلہ: قانونی پیچیدگیاں

توشہ خانہ ٹوکیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
ایف آئی اے نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت کےمعاملے پر ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
بشریٰ بی بی کو دی گئی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے، ہائیکورٹ کے ایک جج نے چیمبر میں ضمانت دی۔
سپریم کورٹ کے طے کردہ اصولوں کو مد نظر نہیں رکھا گیا،استغاثہ کا کیس یہ ہے کہ بشریٰ بی بی اپنے شوہر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملوث ہیں۔
ہائیکورٹ نے ضمانت دیتے ہوئے یہ مدنظر نہیں رکھا کہ استغاثہ کے پاس یہ شواہد ہیں کہ بلغاری جیولری سیٹ کو توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا۔
سپریم کورٹ ایک فیصلے میں یہ اصول طے کر چکی ہے کہ خاتون ہونے کے باوجود اگر کسی کا کرمنل ریکارڈ ہے تو اسے ضمانت نہیں مل سکتی ۔
263دن کسی کو جیل میں رہنے کی بنیاد پر ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
اسلام ہائیکورٹ کے 23 اکتوبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ضمانت منسوخ کی جائے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں