بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں اہم پیشرفت

190 ملین پاونڈ کیس: بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
190 ملین پاونڈ ریفرنس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئےگئے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی آج بھی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں پیش نہیں ہوئیں۔
احتساب عدالت نے 190ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
، وارنٹ بشریٰ بی بی کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے ہیں۔
اس سے قبل،15 نومبر کو ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت اسلام آباد نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں طبی بنیادوں پر سابق خاتون اول کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں