بھارتی ہٹ دھرمی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا خطرہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول میں تاخیر

بھارتی ہٹ دھرمی اور چیمپئنز ٹرافی: آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا ہوسکتا ہے

بھارتی ہٹ دھرمی‘ آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا خطرہ
بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے بعد ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے۔
جب کہ مزید چند روز تک اعلان میں ناکامی پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ آئی سی سی نے ایونٹ سے قبل ’100 ڈیز ٹو گو‘ کے موقع پر ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرنے کا پروگرام بنایا تھا۔
مگر حالیہ پاک ۔ بھارت ڈیڈ لاک کی وجہ سے اعلان نہیں کیا جاسکا۔
معاہدے کے مطابق آئی سی سی کو ایونٹ سے 90 روز قبل ہر صورت میں شیڈول کا اعلان کرنا ہے۔
، 20 نومبر تک اعلان نہ کرنے کی صورت میں آئی سی سی کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمرشل پارٹنرز کو ایونٹ سے قبل کم از کم اتنا وقت درکار ہوتا ہے۔
، کمرشل پارٹنر کو شیڈول کے مطابق اپنی مارکیٹنگ کرنا ہوتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں