فضل الرحمان کا پی ٹی آئی سے تعلقات پر بیان
تحریک انصاف کے ساتھ چل سکتے ہیں: فضل الرحمان
جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ کچھ معاملات پر مل کر چل سکتے ہیں۔
یہ ممکن نہیں کہ حکومت کے ساتھ بھی اپوزیشن کریں اور اپوزیشن کے اندر بھی اپوزیشن کریں۔
مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو زرداری کی حکومت سے ناراضگی پر کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ نہیں ہے۔
لیکن پیپلزپارٹی حکومت کا سہارا ہے اس لیے ناراضگی کے مرحلے آتے رہیں گے۔
اس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کی باتوں میں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے24 نومبر کے احتجاج کی کال کا وقت مناسب نہیں ہے۔
مسلسل احتجاجی کالز کے باعث احتجاج کی اہمیت نہیں رہتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف میں مؤثرحکمت عملی بنانے والےلوگ نہیں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں