عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے کی آزادی دی: ‘ہمیں مسئلہ نہیں’
تحریک انصاف کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے: عظمیٰ بخاری
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے پی میں جلسہ جلسہ کھیلے، ہمیں مسئلہ نہیں۔
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جلسے میں بندے فی کس ایک ہزار روپے پر لائیں یا 5 ہزار دیہاڑی پر۔
، صوابی جلسے میں میونسپل عملے، ریسکیو اور پولیس اہلکاروں کو لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی۔
، وفاق کے دیے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نذر ہو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ دیے،۔
جن کو 5، 5 ہزار عادت پڑی ہو وہ ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کریں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کے لیے ہر کسی کے پاؤں پکڑنے پر تیار رہتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں