“سموگ کریک ڈاؤن: لاہور میں 50 مقدمات اور 26 گرفتاریاں”

“پنجاب میں سموگ کریک ڈاؤن کی تازہ تفصیلات: 2778 ملزمان گرفتار”

سموگ کریک ڈاؤن جاری،50مقدمات درج،26افراد گرفتار
ذشتہ24گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 50 مقدمات درج کئے گئے جبکہ26افراد گرفتارہوئے۔
پنجاب پولیس نے لاہورمیں 630 افراد کو تقریبا 15 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کیے۔
143 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 26 ، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 530 خلاف ورزیاں ہوئیں۔
پنجاب پولیس لاہور صنعتی سرگرمی کی1، اینٹوں کے بھٹوں کی 19اور دیگر مقامات پر4خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔
رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 2778 ملزمان گرفتار، 3358 مقدمات درج کئے گئے ۔
35660افراد کو مجموعی طور پر9کروڑ ،8لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔
6452 افراد کو وارننگ جاری کی گئی ، فصلوں کی باقیات جلانے کی 1834، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 28535 خلاف ورزیاں ہوئیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں