جعلی پاکستانی پاسپورٹ: افغانیوں کا بیرون ملک جانے کا انکشاف

ایف آئی اے کی کارروائی: جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے 34 افغان گرفتار

افغانیوں کا جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کا انکشاف
افغان شہریوں کے جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر پاکستان سےبیرون ملک جانےکا انکشاف ہوا ہے۔
ایف آئی اے کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانےمیں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، غیرملکی افراد نادرا سے جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہےتھے۔
حکام نے بتایا کہ ملزمان نےپاکستان داخلےکے فی کس 12 ہزارروپے ادا کئے، نادرا میگا سنٹر میں دو مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا۔
ہاسٹل سےمزید 32 غیرملکی گرفتار ہوئے، ملزمان سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈ، افغان پاسپورٹ و دیگردستاویزات برآمد ہوئیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں۔
ملزمان ایجنٹ کے ذریعے پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔
ایجنٹ کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں