ڈونلڈ ٹرمپ کی ’وکٹری اسپیچ‘: جنگ نہیں، امن کی کوشش کریں گے
’جنگ شروع نہیں بلکہ ختم کروں گا‘،ٹرمپ کی وکٹری اسپیچ
دوسری بار امریکی صدر منتخب ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ نے ’وکٹری اسپیچ‘ کرتے ہوئے اپنے ووٹرز اور حامیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں کوئی جنگ شروع نہیں کروں گا بلکہ جنگ کو روکوں گا۔
ریاست فلوریڈا میں اپنے انتخابی ہیڈ کوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔
امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے، ہم اسے بہتر کریں گے، امریکا کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔
دوسری بار منختب ہونے والے صدر نے کہا کہ عوام نے میرا بھرپور ساتھ دیا، یہ ملکی تاریخ کی عظیم ترین سیاسی تحریک تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج تارخ رقم کی ہے، امریکا کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
ہم بہتر کریں گے، امریکا کو مضبوط بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے حامیوں نے بہترین انتخابی مہم چلائی۔
ہم نے سینیٹ کے لیے شاندار مہم چلائی، ہم نے سینیٹ کا کنٹرول واپس حاصل کیا۔
یہ امریکا کی سیاسی کامیابی ہے، میری فتح جمہوریت کے لیے بھی فتح ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں