حکومت کا غریب عازمین حج کے لیے قسطوں میں ادائیگی کا فیصلہ
حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال
حکومت کی جانب سے غریب اور متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق حج اخراجات کی قسطوں میں ادائیگی کی تجویز وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔
کابینہ نےتجویزمنظور کرلی تو عازمین یکمشت رقم جمع کرانے کے بجائے تین قسطوں میں ادائیگی کر سکیں گے۔
تجویز کےمطابق عازمین حج سے 11 لاکھ روپے 3 اقساط میں وصول کئے جائیں گے۔
حج پر جانے کے خواہشمند افراد 2 لاکھ روپے دےکر درخواست دے سکیں گے،قرعہ اندازی میں نام آنے پر مزید 4 لاکھ روپے جمع کرانے ہوں گے۔
باقی رقم حج پر روانگی سے قبل جمع کرانا لازم ہوگی۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اقساط میں ادائیگی کی سہولت دینے کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کو ریلیف دینا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں