حج درخواستوں کے لیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک نے عازمین حج کی سہولت کے لیے ہفتہ اور اتوار کو بینک کھلے رکھنے کی ہدایت دے دی

حج درخواستیں‘ نامزد بنک ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ
حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار کو کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نامزد بینکوں کو ہفتہ اور اتوار بینک کھلے رکھنے کے احکامات جاری کردیے۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق عازمین حج کی آسانی کیلئے نامزد بینک ہفتہ اور اتوار کو دن ڈھائی بجے تک کھلے رہیں گے۔
اور 3 دسمبر تک بلا تعطل حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں