“وزیراعظم کا بڑا بیان: حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں”
حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ صوبائی اور وفاقی حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں۔
، ہم اسے ہرصورت ختم کرکے نجی شعبے کے حوالے کریں گے۔
وزیراعظم نےکہا کہ اسٹاک ایکسچینج کا 1 لاکھ پوائنٹس سے اوپر جانا حکومتی پالیسیوں پرکاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسےکاعکاس ہے۔
کاروبار کو نجی شعبے کےحوالے کرنے سے قوم کے کھربوں روپے کی بچت ہوگی۔
ان پالیسیز کے لیے وہ اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک پیج پر ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان درست سمت میں چل پڑا ہے۔
قومی سلامتی معاشی سلامتی سے جڑی ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی رائیگاں نہیں گئی۔
ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے آئی ایم ایف کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، ماضی میں آئی ایم ایف سے وعدہ خلافی کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں