بنگلہ دیش: خالدہ ضیا 6 سال بعد پہلی بار منظر عام پر آئیں

خالدہ ضیا کی 6 سال بعد منظر عام پر واپسی، بنگلہ دیش کی سیاست میں نیا موڑ

بنگلہ دیش‘خالدہ ضیا 6 سال بعد پہلی بار منظر عام پر آگئیں
معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں بدعنوانی کے الزامات میں قید ہونے والی بنگلہ دیش کی انتہائی علیل اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا 6 سال میں پہلی بار منظر عام پر آگئی۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا۔
لیکن اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔
دو سابق وزرائے اعظم کے درمیان شدید دشمنی، جو خون سے شروع ہوئی اور جیل میں پختہ ہوئی، دہائیوں سے ملک کی سیاست کی پہچان بنی ہوئی ہے۔
وہ جمعرات کو مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں رہائی کے بعد پہلی بار منظر پر آئی۔
ان کا استقبال نوبیل انعام یافتہ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں