پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ فسطائیت کی علامت
خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا،بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے خواجہ شیراز کا جو مؤقف تھا اس کی وجہ سے انہیں اٹھایا گیا۔
سلمان اکرم راجہ، شیخ وقاص اکرم اور فیصل امین کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں پارٹی مؤقف اور بانی چیئرمین پر گزرنے والے حالات کے بارے میں اکثر پریس کانفرنس کرنی پرتی ہے لیکن آج کی پریس کانفرنس خواجہ شیراز کے حوالے سے کر رہے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ شیراز کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، گھر میں ڈالے آئے، ملتان میں ان کا گھر توڑا گیا۔
اور ان کے گھر والوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے انہیں اسلام آباد لایا گیا ہے۔
ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتظار پنجھوتہ کو بھی اٹھایا گیا اور ان کے ساتھ جو بھی ہوا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ فسطائیت اور لا قانونیت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف جاری ہے، ہم اس پر احتجاج کرتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں