خوراک سے کینسر ختم کرنے کا دعوی، نوجوت سدھو کی اہلیہ کو 850 کروڑ کا نوٹس

850 کروڑ کا نوٹس، نوجوت سدھو کی اہلیہ سے کینسر کے علاج کے دعوے کا ثبوت مانگا گیا

خوراک سے کینسر ختم کرنے کا دعوی، نوجوت سدھو کی اہلیہ کو 850 کروڑ کا نوٹس موصول
سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور کو خوراک کے ذریعے کینسر ختم کرنے کے دعوے پر 850 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس بھیج دیا گیا۔
بھارتی نیوز ویب سائٹ ’انڈیا ٹوڈے‘ کی رپورٹ کے مطابق چھتیس گڑھ سول سوسائٹی کی جانب سے بھیجے گئے۔
قانونی نوٹس میں نجوت کور سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ 7 دن کے اندر نوجوت سنگھ سدھو کے دلائل کا ثبوت پیش کریں۔
ورنہ ’گمراہ کن‘ دعوے پر 850 کروڑ روپے ادا کریں۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نوجوت سدھو کے دعوے لوگوں کے ذہنوں میں ایلوپیتھک ادویات اور علاج کے بارے میں منفی رجحان پیدا کریں گے۔
اور یہ دعویٰ کینسر کے مریضوں کو ادویات درمیان میں چھوڑنے پر مجبور کر رہا ہے۔
جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات بڑھ رہے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ ’غلط معلومات‘ نے مریضوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
نوجوت کور اپنے شوہر کے بیان پر اپنا مؤقف واضح کریں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں