خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ، عدالت میں چیلنج کریں گے

خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ بنانے سے انکار، معاملہ عدالت میں جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت کا آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ تشکیل نہ دینے کا فیصلہ کرلیا،۔
صوبائی حکومت آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے آئینی بینچ کے معاملے کو عدالت میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے لیے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم کا کہنا تھا کہ آئینی بینچ تشکیل نہیں دے رہے ہیں، آئینی بینچ تشکیل دینے کے معاملے کو مسترد کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 5 نومبر کو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ قائم کیا گیا تھا۔
26 ویں ترمیم کی روشنی میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا پہلا اجلاس ہوا تھا، جس میں آئینی بینچز میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں