خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع

خیبرپختونخوا میں سولرائزیشن منصوبہ: 55 ارب روپے کی سرمایہ کاری

خیبرپختونخوا میں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع
خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ شروع کر دیا ہے۔
سولرانرجی کیلئے 55 ارب روپے کے 2منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔
، ہسپتال، جامعات، کالجز، تھانے، جیل خانہ جات، ٹیوب ویلز اور دفاتر کو سولرائز کیا جائے گا۔
سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کے مجموعی منصوبے کا تخمینہ 20 ارب روپے ہے،1لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو 35 ارب کی لاگت سے سولر سسٹم فراہم کیے جائیں گے۔
صوبے کی سرکاری عمارتوں اور مستحق گھرانوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے تقریباً 55 ارب روپے مالیت کے دو الگ الگ منصوبوں پرعملدرآمد کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے گئے۔
مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بینک آف خیبر اور پختونخوا انرجی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے درمیان ہوئے۔
، اس موقع پر منعقدہ تقریب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں