“پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ 3 دن کے لیے مزید بڑھا دیا گیا”
حکومت پنجاب کی دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی توسیع
حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر دفعہ 144 کے نفاذ میں 3 دن کی مزید توسیع کر دی ہے۔
یہ فیصلہ منگل 26 نومبر سے جمعرات 28 نومبر تک احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیاں، دھرنوں اور اسی طرح کی تمام عوامی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرنے کے حوالے سے کیا گیا ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، دفعہ 144 کے نفاذ کا مقصد انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے خطرات کے پیش نظر، کوئی بھی عوامی جلوس دہشت گردوں کے لیے سافٹ ٹارگٹ بن سکتا ہے۔
، جس کی وجہ سے یہ اقدامات ضروری تھے۔
یہ اقدام کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کی سفارشات کے تحت اٹھایا گیا ہے اور گزشتہ تین دنوں سے پنجاب میں دفعہ 144 کا نفاذ جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے یہ سخت اقدامات ضروری ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں