گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ کرنے پر زور

خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر گورنر سندھ کا اہم بیان

خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ خواتین کے خلاف تشدد ایک سنگین عالمی مسئلہ ہے۔
گورنر کامران ٹیسوری نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خواتین پر تشدد کے مسئلہ کے خاتمہ کے لئے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ خواتین پر جسمانی، جذباتی، جنسی اور اقتصادی تشدد کے خلاف سخت اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں۔
خواتین کے خلاف تشدد کو ختم کرنا ہمارا مشترکہ مقصد ہونا چاہیے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ خواتین کے خلاف تشدد کا خاتمہ ہمارے معاشرہ کی ترقی کے لئے بھی انتہائی ناگزیر ہے۔
صوبے میں خواتین پر تشدد کے خلاف بھرپور قانون سازی کی جا رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں