علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا

دھرنا جاری رکھنے کا عزم: علی امین گنڈا پور کی مانسہرہ میں پریس کانفرنس

دھرنا ایک تحریک ہے جو جاری رہے گا، علی امین گنڈاپور
اسلام آباد میں دھرنے سے غائب ہونے کے بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور آج مانسہرہ میں عوام کے سامنے آئے۔
جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کارکنوں کو یقین دلایا کہ دھرنا جاری رہے گا۔
مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پچھلے ڈھائی سال سے ہماری جماعت کے ساتھ فسطائیت اورجبر کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔
، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے، ہمارا لیڈر اس وقت جیل میں ہے۔
ان کی اہلیہ کو بھی جیل میں بند رکھا گیا، ایسی ظالمانہ روایت ڈالی گئی ۔
کہ جس کی مثال پاکستان تو کیا دنیا کی سیاسی تاریخ میں بھی نہیں ملتی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں