دھرنوں کے دوران سکیورٹی، املاک اور فوجی اخراجات پر 2.7 ارب روپے خرچ
18 ماہ میں دھرنوں اوراحتجاج سے نمٹنے پر سرکارکے 2 ارب 70 کروڑ خرچ
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 18ماہ کے دوران دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر سرکار کے 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہوگئے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اوراحتجاج پرخرچ لگ بھگ ایک ارب 20 کروڑ روپے آیا ۔
جبکہ ایک ارب 50کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیرسرکاری املاک کونقصان پہنچا۔
سرکاری اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے120 احتجاج کیے۔
جن میں 4 سکیورٹی اہلکارشہید اور 220 سے زائد اہلکارزخمی ہوئے۔
سرکاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کوادا کیےگئے۔
راولپنڈی،اٹک،لاہور،اسلام آباد احتجاجوں کامراکز رہے اور احتجاجوں پر30ہزارسے زائد سکیورٹی اہلکار تعنیات رہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد کے 12ہزار، پنجاب کے 16ہزار پولیس اہلکاروں کوڈیوٹیز پرلگایا گیا ۔
30کروڑ کے اخراجات ایف سی،رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پرخرچ آئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں