دہشت گردی اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش”: “خواجہ آصف
دہشت گردی ملک کو کمزور کرنے کیلئے کی جارہی ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کوئٹہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
دہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔
جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں۔
فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے۔
دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں