“دہشت گردی کے خلاف جنگ: تحسین فواد کا عزم اور قوم کا اتحاد”
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر و قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاھب ھم آھنگی ضلع راولپنڈی کی صدر بیگم تحسین فواد نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
، دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں ،جن کا انسانیت، پاکستان اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن راولپنڈی سٹی کی سینئیر نائب صدر و قومی امن کمیٹی براۓ بین المزاھب ھم آھنگی ضلع راولپنڈی کی صدر محترمہ تحسین فواد نے اپنے اہم میں کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے خلاف پوری قوم متحد ہے ،۔
جو ہماری غیور جانباز سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو ملکی ترقی اور امن کو سبوتاڑ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
دشمن مسلمانوں کو مختلف اکائیوں میں تقسیم کرکے اپنے مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے۔
،اہلیان وطن کو اپنی صفوں میں اتحادواتفاق پیدا کرنا ھوگا۔
محترمہ تحسین فواد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
پارٹی کی اعلی قیادت اور افواج پاکستان دہشت گردی کے خاتمہ تک جنگ جاری رکھیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں