“گندم کی پیداوار میں کمی کا امکان، مارچ میں برآمد کا فیصلہ ہوگا”
رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال گندم کی پیداوار کم ہوگی، مارچ میں فیصلہ ہوگا کہ گندم برآمد کی جائے یا نہیں۔
مسرور احسن کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس منعقد ہوا،۔
اجلاس میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی حکام نے کمیٹی ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال گندم کی پیداوار کم ہوگی۔
گزشتہ سال گندم کے بیج کی دستیابی 5 لاکھ 29 ہزار میٹرک ٹن تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں گندم کے بیج کی ضروریات 1.1 ملین میٹرک ٹن ہے۔
وزارت کے پاس رواں سال 5 لاکھ 92 ہزار میٹرک ٹن گندم کا بیج دستیاب ہے۔
گندم کے بیج کی ضروریات کے حوالے سے ویٹ بورڈ ذمہ دار ہے، ۔
ویٹ بورڈ ای سی سی کو گندم کی درآمد و برآمد کی سفارش بھی کرتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں