“ریلوے کا قیمتی سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار”

“ریلوے کا قیمتی سامان چوری: لاہور میں پانچ ملزمان کی گرفتاری”

ریلوے کا قیمتی سامان چوری کرنے والے پانچ ملزمان گرفتار
لاہور میں ریلویز پولیس نے کارروائی کرکے ریلوے کا قیمتی مٹیریل چوری کرنے والے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ریلوے پولیس مغلپورہ ورکشاپ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکیا ۔
ملزمان دو روز قبل الیکٹرک ڈپو جنرل اسٹور کی کھڑکیاں اور دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور ریلوے کا قیمتی سامان چوری کرلیا تھا ۔
ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا ریلوے میٹریل بھی برآمد کیا گیا ہے۔
ملزمان میں شاہد اختر، سجاد، ناصر خان، اسماعیل خان اور زاہد اللہ شامل ہیں ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں