“جوڈیشل کمیشن نے سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا”
سات رکنی آئینی بینچ تشکیل، جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ مقرر
جوڈیشل کمیشن نے سات رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا، جسٹس امین الدین آئینی بینچ کے سربراہ مقرر ہوگئے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحیٰی آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔
آئینی بینچ کے لیے سات ججز کے نام منظورکیے گئے۔
جسٹس عائشہ ملک، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس نعیم اخترافغان، جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس مسرت ہلالی آئینی بنچ میں شامل ہیں۔
جسٹس امین الدین خان پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی کے رکن بھی بن گئے۔
پریکٹس اینڈ پروسیجرترمیمی ایکٹ کے تحت آئینی بینچ کے سربراہ کمیٹی کے تیسرے رکن ہونگے۔
چیف جسٹس یحیحی آفریدی اورسینئرترین جج جسٹس منصورعلی شاہ کمیٹی کے ارکان ہیں۔
جسٹس جمال مندوخیل جوڈیشل کمشین کے تیرہویں رکن بن گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں