“سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری، 26 نومبر کو طلب”

“ای سی پی کا پی ٹی آئی کو نوٹس: سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر کارروائی”

سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پی ٹی آئی کو نوٹس جاری
الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی ) نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ای سی پی کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 26 نومبر کو الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن 26 نومبر کو پولیٹیکل فنانس ونگ کی رپورٹ پر سماعت کرے گا۔
پی ٹی آئی نے 24-2023ء کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے تھے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں