سرفراز بگٹی کا غیر ملکی دورہ منسوخ، کوئٹہ میں امن و امان پر اجلاس

سرفراز بگٹی نے غیر ملکی دورہ منسوخ کر کے امن و امان پر اجلاس طلب کر لیا

سرفراز بگٹی کا غیر ملکی دورہ منسوخ، امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی غیر ملکی دورہ منسوخ کرکے کوئٹہ پہنچ گئے۔
اور امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس آج طلب کرلیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، وہ امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔
جس میں صوبائی کابینہ، پولیس و سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے،۔
جب آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔
پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔
دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔
ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں