سعودی عرب جانے والے 9 افراد کو ایف آئی اے نے آف لوڈ کر لیا، عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کی کوشش
بھیک مانگنے کی غرض سے سعودیہ جانیوالے 9 افراد آف لوڈ
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے ملتان ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے 9 افرادآف لوڈ کردیا۔
ایف آئی اے امیگریشن کے مطابق بیرون ملک بھیک مانگنے کی غرض سے جانے والے 9 افراد کو آف لوڈ کیا گیا۔
ترجمان نے بتایاکہ ملزمان عمرے کی آڑمیں بھیک مانگنےکی غرض سے سعودی عرب جا رہے تھے انہیں آف لوڈ کرکے حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعودی عرب نے حج اور عمرے کے ویزے پر آنے والے پاکستانی بھکاریوں کی مملکت میں بڑھتی ہوئی تعداد پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔
سعودی وزارت مذہبی امور نے پاکستان کی وزارت مذہبی امور کو انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان لازمی بھکاریوں کو عمرہ ویزے کے تحت خلیجی ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے کارروائی کرے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں