“سموگ اور دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند”

“پاکستان کی موٹرویز سموگ اور دھند کی وجہ سے بند، ٹریفک متاثر”

سموگ اور دھند کے باعث موٹرویز مختلف مقامات پر بند
سموگ اور دھند کی وجہ سے موٹرویز کو مختلف مقامات پر ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
قومی شاہراہ پر بھی دھند کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
لاہور سے کوٹ مومن تک موٹروے ایم ٹو کو ٹریفک کیلئے بندکیا گیا۔
لاہور سے سیالکوٹ موٹروے ایم الیون، پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک موٹروے ایم فور کو شدید دھند اور اسموگ کی وجہ سے بند کیا گیا۔
ملتان سے سکھر تک موٹروے ایم فائیو بھی بند کردی گئی۔
موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا گیا۔
قومی شاہراہ پر مانگا منڈی، پتوکی، رینالہ خورد، اوکاڑہ، ساہیوال، چیچہ وطنی، میاں چنوں میں دھند برقرار ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں