شیخ رشید نے کہا سیاستدان مزاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کرتے
سیاستدان مزاکرات کے دروازے کھلے رکھتا ہے:شیخ رشید
شیخ رشید احمد کا انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ہمارے خلاف 11 کیسسز ہیں آج استغاثہ نے جرح کی ہے۔
ہم یہاں موجود نہیں تھے پھر بھی انہوں نے بہت شور شرابا کیا ۔
سابق وزیر نے کہا کہ واثق قیوم عباسی اور صداقت عباسی اپنے بیان سے پیچھے ہو گئے ،۔
ہمارے کیسز بے جان ہو گئے ہیں، کیسسز ان کے بیان پر بنائے گئے تھے۔
آج ہمارے وکلاء نے بریت کی درخواستوں پر آئین اور قانون کے مطابق دلائل دیئے۔
ہمارے کیس میں کوئی جان نہیں ہے ،وقت ضائع کیا جارہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ استغاثہ کا یہ ہی خیال ہے کہ ہمیں کیس سے نکالنے کی بجائے شامل کیا جائے، مقدمے میں سینکڑوں ملزمان ہیں۔
،استغاثہ نے آج اپنا کمزور کیس لڑا، میں مزاکرات کا حامی ہوں کوئی پیش رفت نہیں ہو گی ۔
میں نے کل بھی کہا تھا کہ مزاکرات ہونے چاہیں، مشکل حالات ہیں۔
لیکن سیاست دان مزاکرات کے دروازے کھلے رکھتا ہے۔
میں کبھی یہ نہیں دیکھا کہ سیاست دانوں نے مزاکرات کے دروازے بند رکھیں ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں