شہریت قانون میں ترمیم: قومی اسمبلی کی کمیٹی کا اہم فیصلہ
شہریت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل منظور
ملک کے ایوان زیریں (قومی اسمبلی) کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے شہریت دینے سے متعلق قانون میں ترمیم کا بل منظور کرلیا ۔
جس کے تحت غیر ملکی کے بچے کی پیدائش پر پاکستانی شہریت نہیں دی جائےگی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین راجہ خرم نواز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔
اجلاس میں وزارت پاور ڈویژن نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت بجلی کے بلوں کی مد میں 18 کھرب ارب روپے کی ریکوری کرنی ہے جو نہیں ہو پارہی۔
پی ٹی آئی کی رکن زرتاج گل نے کہا کہ میرے علاقے میں بجلی چیکنگ کی آڑ میں لوگوں پر حملہ کرتے ہیں۔
پولیس کے پاس بجلی چوری کے معاملات میں اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن نبیل گبول نے انکشاف کیا کہ کراچی میں بجلی چوری کے الزام میں ایک بلڈنگ کے واٹر آپریٹر کو گرفتار کیا گیا۔
تین ماہ بعد جیل میں ہی مر گیا، پہلے بھینس چوری کے مقدمات ہوتے تھے، اب بجلی چوری کے مقدمات درج ہو رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں